ماضی کی حکومتوں نے غریبوں کا استحصال کیا،بلال اسلم بھٹی

  ماضی کی حکومتوں نے غریبوں کا استحصال کیا،بلال اسلم بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)تحریک انصاف کے رہنماء  بلال اسلم بھٹی نے کہاکہ ماضی کی حکومتوں نے غریب عوام کا استحصال اور معاشی قتل کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا، پی ٹی آئی کی حکومت عوام کی محرومیوں کا تحفظ کررہی ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی صرف لٹ مار پارٹیاں بن چکی ہیں، انہوں نے کہاکہ مزدور اور محنت کش ملک کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کررہا ہے۔

 ، جس کے بغیر ملکی معیشت کاپہیہ چل نہیں سکتا، مزدورکسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے، ہم پْرعزم ہیں کہ ملک سے غربت کاخاتمہ کریں گے،  وہ اپنی رہائشگاہ پر کارکنوں کے وفدسے ملاقات کے موقع پرگفتگو کررہے تھے،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت مزدورں کے حقوق کو یقینی بنا رہی ہے،مزدوروں کے حقوق کاتحفظ صرف پی ٹی آئی کی حکومت کرسکتی ہے، انہوں نے کہاکہ مزدوروں کے مسائل حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، مزدور اور محنت کشوں کو حکومت گھر کے لئے چھت فراہم کررہی ہے، مزدور کی ترقی پر پی ٹی آئی یقین رکھتی ہے جس کے لئے تمام اقدامات کئے جا رہے ہیں۔