عید الفطر کی آمد آمد، کپڑوں، جوتوں اور جیولری کی قیمتوں میں ہوشر با اضافہ 

  عید الفطر کی آمد آمد، کپڑوں، جوتوں اور جیولری کی قیمتوں میں ہوشر با اضافہ 

  

 لاہور (دیبا مرزا سے) صو با ئی دا رالحکو مت میں عید کی آ مد سے قبل ہی مہنگا ئی نے تما م ریکا رڈ توڑ دیئے،لاہور بھر کے با زاروں میں کپڑوں، جو تے، جیو لری اور اشیا ء ضروریہ کی قیمتیں آسما ن سے با تیں کر نے لگیں۔بازاروں میں دکا نو ں کے با ہر لگے سٹالز پر سجی اشیا ء کی قیمتیں بھی شہریو ں کی پہنچ سے با ہر ہو گئیں۔تفصیلا ت کے مطا بق شہر بھر کے چھوٹے بڑے با زار وں میں عید کی آمد سے قبل ہی رش بڑھنے لگا،خواتین کی بڑی تعدا د عید شا پنگ کے لئے با زاروں میں دکھا ئی دینے لگی۔اس حوالے سے روزنا مہ ”پا کستان“ سے گفتگو کرتے ہو ئے اچھرہ ، شا دما ن اور انا رکلی  میں آئی خواتین نے کہا کہ ہر دفعہ ہی عید کی شا پنگ کر تے ہیں لیکن اس مرتبہ تو مہنگا ئی نے تما م ریکا رڈ توڑ دیئے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ ہم اس ہفتہ کے دوران کئی مرتبہ با زا ر کا چکر لگا چکی ہیں لیکن کو ئی بھی خریدا ری کئے بغیر ہی خالی ہا تھ واپس چلی جا تی ہیں، پہلے سے ڈبل قیمتیں ما نگی جا رہی ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ پہلے اگر بجٹ کم ہو تا تھا تو ہم دکان میں سے چیز لینے کے بجا ئے با ہر لگے سٹا لز سے خریدا ری کر لیتے تھے لیکن اب تو وہ بھی ممکن نہیں رہا، اب تو سٹا لز پر لگی ہو ئی اشیا ء ہی بہت مہنگی ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب سے یہ حکو مت آ ئی ہے مہنگا ئی کے پہا ڑ تو ڑے جا رہے ہیں۔ ہم تو مجبوری کے ہا تھو ں با زار آئے ہیں بچے نئے کپڑوں کی ضد کر رہے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ حکو مت کو چا ہیے کہ رمضا ن با زاروں کی طرح عید با زار بھی لگا ئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -