فردوس عاشق اعوا ن کو فوری ہٹانے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  فردوس عاشق اعوا ن کو فوری ہٹانے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے فردوس عاشق کو فوری عہدے سے ہٹانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔یہ ایوان وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق کی جانب سے خاتون اسسٹنٹ کمشنر کی تذلیل کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔فردوس عاشق کا خاتون افسر کے ساتھ رویہ انتہائی افسوسناک ہے۔فردوس عاشق کے اس رویے سے بیوروکریسی میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے بھی حکومتی ترجمان کے رویے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق کو فوری عہدے سے ہٹائیں۔فردوس عاشق خاتون افسر سے معافی مانگیں۔