اورلڈ راوین ناصر علی کا جی سی یو کے کورونا متاثرہ ملازمین کو 25،25ہزار دینے کا اعلان

  اورلڈ راوین ناصر علی کا جی سی یو کے کورونا متاثرہ ملازمین کو 25،25ہزار دینے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)نامور اولڈ راوئین بزنس مین ناصر علی کی جانب سے کوروناسے متاثرہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے ہر ملازم کو 25 ہزار روپے دینے کا اعلان۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے یونیورسٹی ملازمین کی جانب سے ناصر علی کا شکریہ ادا کیا۔جی سی یو اپنے بنیولینٹ فنڈ سے بھی کورونا سے متاثرہ ملازمین کی سپورٹ کا اعلان کر چکا ہے۔ناصر علی نے بھی جی سی یو کے کورونا کا شکار ہر ملازم بالخصوص جنہیں جدید علاج معالجے کی ضرورت ہو کو 25ہزار دینے کا اعلان کیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹراصغر زیدی کا کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی بھی یونیورسٹی اپنے سابق طلباء  کی مدد کے بغیر اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکتی، ہم خوش قسمت ہیں کہ ایک اولڈ راوئینز کا نیٹ ورک ہے وہ ہمیشہ مشکل وقت میں یونیورسٹی کی فلاح و بہبود کو ترجیح دیتے ہیں۔