رمضان بازاروں میں سستی اشیاء مہیا کر رہے ہیں،نعمان لنگڑیال

رمضان بازاروں میں سستی اشیاء مہیا کر رہے ہیں،نعمان لنگڑیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر ایم پی ڈی ڈی نعمان احمد لنگڑیال نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب رمضان پیکیج کے تحت عوام کو ضروری اشیائے خوردو نوش سستے داموں مہیاکر رہی ہے۔ اس مقصد کیلئے صوبہ بھر میں رمضان بازار لگائے گئے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ رمضان بازارو ں میں زرعی فیئر پرائس شاپس پر پیاز، آلو اور ٹماٹر سمیت دیگر13اشیاء  ضروریہ نوٹیفائیڈ ریٹس سے %25 کم ریٹس پر فروخت ہو رہی ہیں۔ صوبہ بھر میں اشیا ء  ضروریہ کی کوالٹی اور سپلائی چین کی نگرانی کے لئے1200 سے زیادہ پرائس کنٹرول مجسٹر یٹس شب و روز مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی ایک لعنت ہے اور اس حوالے سے علماء  کرام عوام کو شعور دیں۔