آرے بازار میں سرکاری افسر کی تذلیل شرمناک ہے،عظمیٰ بخاری

  آرے بازار میں سرکاری افسر کی تذلیل شرمناک ہے،عظمیٰ بخاری

  

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فردوس عاشق کو فوری عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ،فردوس عاشق کو بازار میں ایک خاتون افسر کی تذلیل کرنے پر شرم آنی چاہیے،افسران دن رات عوام کی خدمت کیلئے مصروف عمل ہیں۔

،اگر آپکی حکومت نالائق اور نااہل ہے تو انکا کیا قصور؟ایک شکست خوردہ خاتون اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے افسران سے بدتمیزی کررہی ہے۔ فردوس عاشق،فیاض چوہان،شہزاد اکبر اور شہباز گل جیسے پیراشوٹرز نے سیاست کو گالی بنادیا ہے۔

  بیوروکریسی کی وجہ سے حکومتیں ڈلیور کرتی اور اپنا قد کاٹھ بڑا کرتی ہیں۔

 شہبازشریف نے انہی بیورکریٹس کی وجہ سے پنجاب کو ترقی یافتہ صوبہ بنایا۔انہی بیورکریٹس کی محنت اور لگن سے میٹرو بس،اورنج ٹرین،سڑکیں،انڈرپاس اور دیگر منصوبے مکمل ہوئے۔پنجاب کی بیورکریسی کا صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار رہا ہے۔افسوس کیسے کیسے لوگ عوام اور بیوروکریسی پر مسلط کردیے گئے ہیں۔فردوس عاشق اگر زرا بھی اپنی عزت کا خیال ہو تو عزت سے گھر چلی جائیں۔ورنہ فردوس عاشق کو عوام سڑکوں پر ذلیل کرینگے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -