1300سی سی سے زائد والی گاڑیاں رکھنے والے ڈاکٹروں کے گرد گھیرا تنگ

       1300سی سی سے زائد والی گاڑیاں رکھنے والے ڈاکٹروں کے گرد گھیرا تنگ

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ایف بی آر نے 1300 سی سی سے زائد گاڑیاں رکھنے والے ڈاکٹرز کے گرد گھیرا تنگ کر دیا،پہلے فیز میں 300 ڈاکٹرز کو نوٹسز جاری۔محکمہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو  نے لگژری گاڑیاں رکھنے والے ڈاکٹرز سے ذرائع آمدن کی تفصیلات طلب کرلیں۔تمام ڈاکٹرز کو 15 روز میں تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت۔ ایف بی آر حکام نے محکمہ ایکسائز سے گاڑیوں کا ریکارڈ اکٹھا کیا، ایف بی آر حکام کے مطابق ڈاکٹرز کے پاس گاڑیاں خریدنے کے پیسے کہاں سے آئے، اسی ضمن میں ڈاکٹرز حضرات اگر پندرہ روز کے اندر تفصیلات فراہم نہیں کریں گے تو انکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -