عیسائیوں کے قبرستان کی اراضی پرقبضہ،لینڈ مافیا کے خلاف رپورٹ تیار

 عیسائیوں کے قبرستان کی اراضی پرقبضہ،لینڈ مافیا کے خلاف رپورٹ تیار

  

 لاہور(اپنے نمائندے سے)ہربنس پورہ میں عیسائیوں کے قبرستان کی کیلئے مختص اراضی پر قبضے کرنے والے لینڈ مافیا کی تفصیلات سامنے آگئیں ،طیفل بٹ، عید محمد بٹ، اور حافظ کاشف قبل ازیں بھی سرکاری اراضی پر قبضے کرنے پر مقدمات میں شامل ہیں ْان کا ریکارڈ بھی مرتب کرلیا گیا،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کے نوٹس لینے پر  ریونیو افسر واجد شاہ، قانگو سمیت پٹواری قذافی شاہ دین نے لینڈ مافیا کیخلاف مفصل رپورٹ تیار کر لی۔ریونیو سٹاف کی جانب سے لینڈ مافیا کے خلاف استغاثہ تیار، مقدمہ کا اندارج کرتے ہوئے گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی،سرکاری اراضی کو فروخت کرنے میں معاونت کرنے والے پٹواریوں کے خلاف ریفرنس ڈی جی اینٹی کرپشن کو بھجوایا جائے گا ڈپٹی کمشنر لاہور نے اعلامیہ جاری کردیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -