لاک ڈاؤن سے چڑیا گھر کے جانور بھی متاثر، پنجروں میں کولر نصب نہ ہو سکے 

  لاک ڈاؤن سے چڑیا گھر کے جانور بھی متاثر، پنجروں میں کولر نصب نہ ہو سکے 

  

 لاہور(افضل افتخار) صوبائی دارالحکومت میں کورونا کیسز بڑھنے کے باعث تمام تفریحی مقامات بند ہونے کے بعد بچوں اور بڑوں میں یکساں طور پر پسند کی جانے والی تفریح گاہ چڑیا گھر بھی اس بندش کا شکار ہے جس سے چڑیا گھر کے مکین بھی شدید متاثر ہورہے ہیں۔چڑیا گھر کی انتظامیہ نے جانوروں کو ان کے حال پر چھوڑ دیا ہے۔عام دنوں میں لوگوں کی آمدو روفت کے باعث جانور وں کا خاص خیال رکھا جاتا تھا مگر افسوس کورونا میں چڑیا گھر کی بندش کے باعث انتظامیہ بھی اپنی ذمہ داریوں سے غفلت برت رہی ہے۔  شدید گرمی کے باعث جانوروں کا کوئی خیال نہیں رکھاجارہا، صفائی کا کوئی بہتر انتظام ہے اور نہ ہی ان کی خوراک کے حوالے سے کوئی بہترین بندوبست کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق شدید گرمی کے باعث شیر اور دیگر جانور شدید مشکلات کا شکار ہیں ان کے لئے کولر یا برف کا کوئی بھی انتظام نہیں کیا گیا، دیگر جانوروں کا بھی کوئی خاص خیال نہیں رکھا جارہا۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث کوئی متبادل انتظام نہیں کیا گیا جبکہ ان کو دی جانے والی خوراک بھی کم او ر غیر معیاری ہے جس سے ان کی صحت کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -