بشیر میمن نے سستی شہرت کیلئے الزامات کا سہارا لیا،ملک امانت

  بشیر میمن نے سستی شہرت کیلئے الزامات کا سہارا لیا،ملک امانت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک امانت نے کہاہے کہ بشیر میمن نے حکومتی اراکین پر جھوٹے الزامات لگا کر سستی شہرت حاصل کرنے کی ناکام کوشش کی ایسی گٹھیا حرکت پرانہیں شرم آنی چاہئے جھوٹی کہانیوں سے قوم کو گمراہ نہیں کرسکتے،ملکی ادارے آزاد ہیں کسی پردباؤ نہیں ڈالا جا سکتا۔

 ، بشیر میمن ن لیگ کا آلہ کار بن کر مریم صفدر کے نقشے قدم پر چل رہا ہے، انہوں نے کہاکہ بشیرمیمن اور مریم صفدر کا گٹھ جوڑ قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے، ان کی بے بنیاد رتنقید ان کی گھٹیا سوچ کی عکاسی کرتی ہے،بشیر میمن اور مریم صفدر کی بلیک میلنگ کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔انہوں نے مزید کہاکہ قوم باشعور ہے و ہ باخوبی جانتی ہے کہ بریف کیس اور چھانگامانگا کی سیاست شریف خاندان کی پہچان ہے۔