لیسکو سیکنڈ سرکل میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن

لیسکو سیکنڈ سرکل میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن

  

لاہور(خبرنگار) چیف ایگزیکٹو لیسکو چودھری محمد امین کی ہدایت پر لیسکو ٹیموں کی بجلی چوروں کے خلاف مہم تیزی سے جاری ہے جس میں ایس ای سیکنڈل سرکل چودھری رشید کے حکم پر گزشتہ روز گرین ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن، جوہر ٹاؤن، اسلام پورہ، اچھرہ، مصطفےٰ ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران 19 میٹروں میں بے ضابطگیاں پائی گئیں۔ چھاپہ مار ٹیموں نے میٹرز قبضہ میں لے کر12 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لئے متعلقہ تھانوں میں درخواستیں جمع کروا دیں۔ اس حوالے سے ایس ای سیکنڈل سرکل چودھری رشید احمد نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو کے احکامات کی روشنی میں بجلی چوروں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈاؤن جاری ہے جس میں بجلی چوری میں ملوث صارفین کے میٹرز قبضہ میں لے لئے گئے ہیں اور جرمانہ کے لئے 39121 یونٹس کی مد میں ڈیڑھ لاکھ روپے کے قریب ریکوری کی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -