حضرت علی ؓ کی اسلام کیلئے لازوال خدمات ہیں،گل محمد مرزا

حضرت علی ؓ کی اسلام کیلئے لازوال خدمات ہیں،گل محمد مرزا

  

لاہور (سٹی رپورٹر) پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے صدر گل محمد مرزا یوم شہادت امیر المومنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے یوم شہادت پر اپنے بیان میں کہا کہ جناب رسالت مآب ؐ کے اعلان نبوت سے سفر ہو یا جنگ، غزوات ہوں یا اسلام دشمن قوتوں کیخلاف معرکہ آرائی ذوالفقار حیدری ہر معرکے میں بے نیام ہوکر نصرت اسلام کیلئے نکل آئی۔ اسلام کی سربلندی کیلئے مرحب سے مقابلے میں خیبر کے قلعے کے پرخچے اڑانے تک ضرب حیدر نے اسلام کو فتوحات اور کامیابیاں بخشیں۔ حضور نبی رحمتؐ کے چچا زاد بھائی ہونے کی نسبت اور پیغمبر آخر الزمان کے رفیق اور حبیب کے منصب کو نہایت جانثاری اور جانفشانی سے ہر موڑ پر نبھایا ہے۔

  جناب حیدر کرار کعبتہ اللہ میں  ولادت سے مسجد کوفہ میں شہادت تک جناب رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی تربیت اور رفاقت میں ہی امور و مدارج طے کرتے رہے۔ خاندان عترت پیغمبر میں جناب امیر المومنین کی اسلام اور بانی اسلام کی عظمت اور سربلندی کیلئے اپنی اور اپنی آل اور کنبے کی قربانی اور عہد کی پاسداری نسل انسانی کیلئے وفا کی لازوال مثال ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -