مہنگائی کے باعث غریب طبقات کا جینا محال ہو گیا،خواجہ اظہر گلشن

مہنگائی کے باعث غریب طبقات کا جینا محال ہو گیا،خواجہ اظہر گلشن

  

لاہور (سٹی رپورٹر) قومی تاجر اتحاد پاکستان کے چیئرمین سپریم کونسل خواجہ اظہر گلشن کی زیر صدارت اہم اجلاس میں قومی تاجر اتحاد پاکستان کے صدر ملک خالد محمود، پنجاب کے صدر شیخ عمر حیات، جنرل سیکرٹری لاہور حافظ عابد علی نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں کرونا وائرس سے پیدا ہونے والے کاروباری طبقے کیلئے مسائل اور بڑھتی کوئی مشکلات پر گہرے تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ چیئرمین سپریم کونسل قومی تاجر اتحاد پاکستان خواجہ اظہر گلشن نے کہا کہ شدید مہنگائی کی لہر غربت اور بے روزگاری کی بھر مار سے سفید پوش اور متوسط  طبقے کیلئے زندگی کے بھرم کو بچانا مشکل ہوتا جارہا ہے۔ بڑے سرمایہ کار گروپ ہوں یا دکاندار تاجر لاک ڈاون اور کاروبار کرنے میں ناسازگار حالات کے ہاتھوں ذہنی پریشانیوں سے دوچار ہیں۔اجلاس میں خوشنود بٹ، شیخ فضل الہی، راؤمحمد اکرم خان، چوہدری عظمت، اطہر کاظمی، ملک نثار کھوکھر، میاں طاہر سبحانی، اختر خان نیازی، عاصم ارشاد اور اویس بٹ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -