جامعہ اشرفیہ کے علماء کا مولانا ماجد سعید کے انتقال پر اظہار تعزیت

جامعہ اشرفیہ کے علماء کا مولانا ماجد سعید کے انتقال پر اظہار تعزیت

  

لاہور  (پ ر) جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید، نائب مہتمم مولانا احمد حسن اشرفی، شیخ الحدیث مولانا سیف الرحمان مھند، مولانا محمد یوسف خان،مولانا محمد اکرم کاشمیری، حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید، مولانا حافظ زبیر حسن، مولانا فہیم الحسن تھانوی اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی نے مدرسہ صولتیہ مکہ مکرمہ کے سابق مہتمم مولانا ماجد سعید المعروف حشیم بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی  تمام زندگی درس و تدریس،دین کی خدمت اوراسلام کی اشاعت میں گزری وہ زہد و تقویٰ اور علم و عمل کے پیکر،متواضع،ملنسار اورنیک سیرت انسان تھے  حج و عمرہ کیلئے پاکستان سمیت پوری دنیا سے آنے والے علماء ومشائخ کی بے مثال میزبانی و مہمان نوازی کرتے۔

 مرحوم کا جامعہ اشرفیہ لاہور کے ساتھ درینہ تعلق اور والہانہ عقیدت و محبت تھی  ان کی وفات سے عالم اسلام ایک جید عالم دین سے محروم ہوگیا۔

 انہوں نے کہا کہ وہ مرحوم کے لواحقین و ورثاء اور مدرسہ  صولتیہ مکہ مکرمہ کی انتظامیہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے مرحوم کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -