بحریہ ٹاؤن کراچی کی مستحق گھرانوں میں راشن تقسیم کامیابی سے جاری
کراچی (پ ر) بحریہ ٹاؤن ایک دفعہ پھر عوام دوست کاوشوں میں مصروفِ عمل جب ہر سال کی طرح اس سال بھی بحریہ ٹاؤن نے ماہِ رمضان کو پسماندہ اور کم وصائل کے حامل افراد کیلئے آسان اور خوشحال بنانے کیلئے زبردست رمضان آسان مہم کا انعقاد کیا ہے جودو مراحل پر مبنی ہے اور جسکے تحت ہزاروں افراد تک راشن پہنچایا جا رہا ہے۔پہلے مرحلے میں بحریہ ٹاؤن کراچی اور ایم نائن موٹر وے کے قرب و جوار میں پھیلے گوٹھ جیسے دہہ لانگیجی، دہہ کونکر، دہہ بولہری، دہہ مول، داسنہ چنہ، دہہ پلاری کے تقریباََ بَہتّر(72) گوٹھوں میں ساڑھے تین ہزار سے زائد گھرانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ راشن پارسل میں ضرورت کی ہر اشیاء جیسے بیس کلو آٹا، دس کلو چاول، گھی، شربت، چینی، چائے وغیرہ کو شامل کیا گیا۔سینئر جی ایم بحریہ ٹاؤن کراچی، کیپٹن حامد ظفر صاحب کی نگرانی میں مستعد ٹیموں نے یہ مہم کامیابی کے ساتھ مکمل کی۔اس دو روزہ مہم کے ذریعے تقریباََبیس ہزار افراد تک راشن پہنچایاگیا۔اگلے مراحلے میں بحریہ ٹاؤن اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں کم وصائل کے حامل 12 ہزارملازمین میں راشن تقسیم کیا جا ئے گا جس میں سے 6ہزارراشن پارسل بحریہ ٹاؤن کراچی کے ملازمین میں تقسیم کیے گئے ہیں۔ جبکہ ماہِ رمضان کے دوران بحریہ ٹاؤن کے 11 دسترخوانوں کے ذریعے کئی ہزار افراد کوروزانہ اَفتاری کی سہولت بھی پہنچائی جارہی ہے۔