بجلی کے شعبہ سے وابستہ مقامی صنعت کے فروغ کیلئے این ٹی ڈی سی نے سٹیک ہولڈرز سے تجاویز مانگ لیں 

  بجلی کے شعبہ سے وابستہ مقامی صنعت کے فروغ کیلئے این ٹی ڈی سی نے سٹیک ہولڈرز ...

  

لاہور (پ ر) کاروبار میں آسانی کیلئے حکومت پاکستان کے ویڑن کے تحت نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) نے بجلی کے شعبے سے وابستہ مقامی صنعتوں، صنعت کاروں اور کنٹریکٹرز کو فروغ دینے اور ان کی حوصلہ افزائی کیلئے کام شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں واپڈا ہاؤس لاہور میں چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز این ٹی ڈی سی نوید اسماعیل کی زیر نگرانی تمام سٹیک ہولڈرز کیلئے آن لائن اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔نوید اسماعیل نے میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کے ویڑن کے مطابق این ٹی ڈی سی کا مقصد ٹرانسفارمرز، کیبل، کنڈکٹر، ٹاورز بنانے والے مقامی صنعتکاروں، کنٹریکٹرز، کنسلٹنٹس اور سپلائرز کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ جس کے نتیجے میں مقامی صنعت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ مارکیٹ میں نئے صنعتکاروں کو مواقع میسر آئیں گے، زرمبادلہ میں بچت ہوگی، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور ملکی ترقی میں اضافہ ہوگا۔

 بعدازاں منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی انجینئر ڈاکٹر خواجہ رفعت حسن نے کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کے اجلاس کے دوسرے سیشن کی صدارت کی، جس میں کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز نے اپنی تجاویز پیش کیں جنہیں باہمی میکنزم تشکیل دینے کیلئے سنجیدگی سے لیا گیا۔ منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی نے تمام سٹیک ہولڈرز سے مزید مشاورت کیلئے اپنی اجتماعی تجاویز پیش کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کے ویڑن کے مطابق مقامی صنعت کو فروغ دینے کیلئے این ٹی ڈی سی کی ٹیم قانونی نکات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس عمل کا جائزہ لے گی۔ انہوں نے آگاہ کیا کہ بعد میں اس موضوع پر فالو اپ میٹنگ بھی ہوگی۔

=======?==================

: لیسکو ٹکرز 

* رمضان المبارک کا دوسرا بابرکت عشرہ اختتام پذیر ہوا چاہتا ہے۔ آج بیسویں افطاری کے دوران لیسکو کی جانب سے اپنے معزز صارفین کو بجلی کی بلا تعطل سپلائی جاری ہے تاکہ آپ اس ماہ کی برکتوں سے بلا پریشانی فیض یاب ہوسکیں۔ترجمان لیسکو 

*لیسکو چیف چوہدری محمد امین اپنی ٹیم کے ہمراہ بجلی کے ترسیلی نظام کی خود مانیٹرنگ کررہے ہیں۔ ترجمان لیسکو  

* لیسکو کا فیلڈ اسٹاف مکمل طور پر الرٹ ہے۔ ترجمان لیسکو 

 * صارفین سے درخواست ہے کہ بجلی سے متعلق کسی بھی انفرادی   شکایات کے ازالے کے لئے 042-99205462, 042-99205461, 0320-0520888 کے علاوہ لیسکو ہیلپ لائن 111-000-118 پر رابطہ کرنے کے ساتھ ساتھ 8118پر ایس ایم ایس بھی کرسکتے ہیں۔ ترجمان لیسکو

مزید :

کامرس -