کورونا کے دوران دنیا بھر میں ہر دوسرے شخص کی آمدنی میں کمی ہوئی: گیلپ سروے
واشنگٹن(این این آئی)کورونا کی عالمی وباء کے دوران دنیا کے ہر دوسرے شخص کی آمدنی میں کمی ہوئی غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی کمپنی گیلپ کے ایک تازہ سروے میں کہاگیاکہ آمدنی میں سب سے زیادہ کمی تھائی لینڈ میں دیکھی گئی جہاں لوگوں کی ماہانہ تنخواہ میں چھہتر فیصد تک کمی نوٹ کی گئی سب سے کم کمی سوئٹزرلینڈ میں دیکھی گئی، جہاں یہ تناسب دس فیصد رہا۔ گیلپ کے مطابق آمدنی میں کمی سے متاثر ہونے والوں کی تعداد ایک اعشاریہ چھ بلین بنتی ہے۔ گیلپ نے اس سروے کے لیے 117 ممالک میں تین لاکھ افراد سے ان کی رائے لی۔ غریب ممالک بالخصوص اس صورتحال سے متاثر ہوئے۔ اسی سروے میں یہ بھی سامنے آیا کہ عورتیں مردوں کے مقابلے میں زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔
گیلپ سروے