پاک فوج چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے: جنرل باجوہ 

      پاک فوج چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے: جنرل باجوہ 

  

 راولپنڈی (آئی این پی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چین کے سفیرنونگ رونگ کے درمیان با ہمی دلچسپی، افغان امن عمل میں پیشرفت، سی پیک میں پیش رفت، علاقائی سلامتی اور کورونا کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چین کے سفیر نونگ رونگ نے پیر کوآرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات،آرمی چیف نے چین کی جانب سے پاکستان میں کورونا وائرس کے خلاف اہم کردار ادا کرنے پرنونگ رونگ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک فوج چین کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چینی سفیر نے خطے میں امن واستحکام خصوصاً افغان امن عمل میں مخلصانہ کوششیں ادا کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

جنرل باجوہ 

مزید :

صفحہ اول -