وفاقی بجٹ جون کے پہلے،پنجاب  کا دوسرے ہفتے میں پیش کیا جائیگا 

وفاقی بجٹ جون کے پہلے،پنجاب  کا دوسرے ہفتے میں پیش کیا جائیگا 

  

لاہور(این این آئی)آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے جبکہ پنجاب کا بجٹ جون کے دوسرے ہفتے میں پیش کیا جائیگا، اس سلسلے میں محکمہ خزانہ کے تمام افسران کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔نجی ٹی وی نے محکمہ خزانہ کے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ قومی بجٹ جون کے پہلے ہفتے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جبکہ پنجاب کا بجٹ جون کے دوسرے ہفتے پیش کیا جائے گا۔ذرائع نے کہا ہے کہ بجٹ پیش ہونے تک تقرروتبادلوں پرپابندی عائد کرتے ہوئے محکمہ خزانہ کے تمام افسران کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں، سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں اضافے سے متعلق رپورٹ وزیراعلی کو پیش کی جائے گی۔

وفاقی بجٹ

مزید :

صفحہ اول -