حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام رہی، قیمتیں کنٹرول میں نہیں، مشیر تجارت کا اعتراف

    حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام رہی، قیمتیں کنٹرول میں نہیں، مشیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت ملک میں مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے، ابھی تک اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول نہیں کیا جا سکا اورعام آدمی کو سخت پریشانی کا سامنا ہے،بھارت کے ساتھ تجارت کھلنے کے امکانات اس وقت تک نظر نہیں آتے جب تک بھارت کے ساتھ سیاسی مسائل حل نہیں ہوتے۔ انٹرویو میں مشیر تجارت رزاق داؤد  نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں ابھی تک اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول نہیں کیا جا سکا اورعام آدمی کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ مشیر تجارت نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے ڈھائی سال میں بہت کام کئے لیکن ملک میں مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام رہی، اور عوام کو آگاہی دینے میں بھی ناکامی کا سامنا رہا، عام آدمی کو ریلیف دینا اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے حکومت کی جانب سے ہرممکن کوششیں کی جارہی ہیں امید ہے کہ بہت جلد کامیابی بھی حاصل کریں گے۔
عبدالرزاق داؤد

مزید :

صفحہ اول -