پنجاب حکومت کا 5مرلہ گھروں کی تمام کیٹیگریز پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ
لاہور (آن لائن)پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ 2021-22ء کے بعد لاہور سمیت صوبے بھر میں واقعہ پانچ مرلے کے تمام کیٹگیریز کے گھروں پر پراپرٹی ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا بتایا گیا ہے کہ یہ ٹیکس ایریا کے بجائے 5 مرلے کے گھروں پر کرائے کی مد میں عائد کیا جائیگا کسی بھی آبادی میں واقعہ پانچ مرلے گھر کا مالک اگر اپنے گھر کے کرائے کی مد میں 18 ہزار 750 روپے سے زائد ماہانہ کرایہ وصول کر رہا ہے تو اس پر کرائے کی شرح کے مطابق ٹیکس عائد کیا جائے گا جبکہ 5 مرلے گھر کا وہ مالک جو سالانہ دو لاکھ 25 ہزار سے زائد کرائے کی مد میں آمدنی حاصل کر رہا ہے اس سے بھی ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ اس حوالے سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے 5 مرلے کے گھروں کے مالکان کو نوٹسز بھجوانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
ٹیکس عائد