او گرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 27روپے فی کلو کمی کر دی 

او گرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 27روپے فی کلو کمی کر دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(این این آئی) ایل پی جی کی قیمت میں دو روز میں دوسرا بار کمی کر دی گئی اوگرا کی مقرر کردہ پیداواری قیمت سے مزید27روپے فی کلوکمی کا اعلان کر دیا گیااو جی ڈی سی ایل نے اوگرا کی مقرر کردہ پیداواری قیمت 74,223.47روپے کو کم کر کے 47,000مقرر کردی اوگرا نے 133روپے فی کلو،1,572روپے گھریلو سلنڈر، اور6,050 روپے کمرشل سلنڈر کی قیمت مقرر کی تھی ایل پی جی اوگرا کی مقرر کردہ قیمت سے تقریباً25روپے فی کلو،300روپے گھریلو سلنڈر اور 1250روپے کمرشل سلنڈر سستی ہو گئی ایل پی جی پیداواری قیمت میں 27روپے فی کلو کمی کے بعد اب مارکیٹ میں قیمت 110روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 1270روپے اور کمرشل سلنڈر 4794روپے دستیاب ہے پاکستان کے بڑے شہروں لاہور،کراچی، حیدر آباد، اسلام آباد، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، صادق آباد، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، ساہیوال، جھنگ، جہلم، سرگودھا، ملتان، رحیم یار خان، راولپنڈی،شیخوپورہ،سیالکوٹ میں قیمت100روپے فی کلو پر آگئی جبکہ پہاڑی علاقوں گلگت  بلتستان، باغ، آزاد کشمیر وغیرہ میں 115روپے فی کلو ہے۔
ایل پی جی 

مزید :

صفحہ اول -