اسٹیبلشمنٹ کی الیکشن عمل میں مداخلت تک شفاف انتخابات ناممکن: بلاول بھٹو

اسٹیبلشمنٹ کی الیکشن عمل میں مداخلت تک شفاف انتخابات ناممکن: بلاول بھٹو

  

کراچی (سٹاف رپورٹر، نیوز ایجنسیاں)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے بعد بینظیرمزدورکارڈ شہید بینظیربھٹو کے ویژ ن کے تحت انقلابی قدم ہے،ای اوبی آئی ویلفیئر فنڈ کا اختیاروفاقی حکومت سندھ کومنتقل کرے۔انتخابی اصلا حا ت میں بنیادی کام اسٹیبلشمنٹ کو انتخابی عمل میں مداخلت سے دور ر کھنا ہے،این اے 249کے انتخابی سامان کوفوج کی تحویل دینے کا (ن) لیگ کامطالبہ غیرسنجیدہ ہے،(ن) لیگ کے پاس این اے 249میں دھاندلی کا ثبو ت ہے تو وہ سامنے لا ئیں، الیکشن کمیشن فیصلہ کریگی، (ن) لیگ کی قیادت کواپنے بیان پرسوچنا چاہیے ہم اس مطالبے کیساتھ نہیں ہیں۔2018 ء کے انتخابات میں سب سے زیادہ فوج انتخابات میں مقر رکی گئی، فوج کی تعیناتی سے انتخابات متنازعہ ہوجاتے ہیں۔کون کہہ رہا ہے عمران خان کوپانچ سال وزیراعظم رہناچاہیے،اس سے اندازہ لگالیں کون حکومت کی بی ٹیم اور کون اپوزیشن ہے۔ دھاندلی روکنے کیلئے انتخابی اصلاحات ضروری ہیں، 2018ء میں اس کیلئے تجاویز دے چکے ہیں،انتخابی اصلاحات کیلئے الیکشن کمیشن کردارادا کرے،دھاندلی کر نیو ا لے انتخابی اصلاحات اوردھاندلی روکنے کیلئے کچھ نہیں کرسکتے،انتخابات میں دھاندلی روکنا اہم مسئلہ ہے،حکومت کاموقف کوئی سنجیدہ نہیں لیتا،جب تک اسٹیبلشیمنٹ انتخابات میں مداخلت کرتی رہے گی شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا فضل الرحمن سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں، ان خیالات کا اظہا ر انہو ں نے بلاول ہاؤس میڈیا سیل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا بینظیرمزدور کارڈ کے تحت ہر مزدور اب خود رجسٹرڈ ہوگا، صنعتیں اپنے ورکرز کی تعداد کم بتاتی ہیں،جب تک مزدو ر خو شحال نہیں ہوگا ملک کی خوشحالی ممکن نہیں،ہم چاہتے ہیں یہ سہو لت پورے سندھ میں مزدوروں کو دی جائے،بینظیر مزدور کارڈ کے ذریعے پہلے مرحلے میں 6لاکھ مزدوروں کو فائدہ پہنچے گا۔ وفاقی حکومت کے آئی ایم ایف معاہدہ نے ملک میں صنعتی نمو کو بری طرح متاثر کیا اور جس کی وجہ سے ہمارے محنت کش اپنے حقوق سے محروم ہیں، وفاقی حکومت ایف بی آر کو فوری طورپر ورکرز ویلفیئر فنڈ کی وصولی سے روکے اور اب تک جمع کی جانیوالی رقوم حکومت سندھ کو منتقل کرے۔شہید بھٹو شہید بینظیربھٹو اورصدرآصف زرداری نے اپنے ادوا رمیں مزدوروں کوفائدہ پہنچایا۔پورے پاکستان میں لیبر پا لیسی میں پہلی باراہم قدم اٹھایا گیا، بینظیر مزدور کارڈ کے تحت علاج کے علاوہ بھی مزدووں کے نقصان کاازالہ کیاجائیگا، یو نیورسل سوشل سکیورٹی کے تصورکی طرف ہم آگے بڑھیں گے۔ بلاول بھٹو نے کہامہنگائی ہرشہری بھگت رہاہے،رمضان میں مہنگائی حکومت آئی ایم ایف ڈیل کی وجہ سے ہے، وزیر ا عظم نے کہا تھا خود دیکھو ں گا،نظررکھوں گا،ہم سمجھتے ہیں یہ حکومت ختم ہو،ہم آئی ایم ایف ڈیل سے نکل آئیں،عوام دوست معیشت کی بنیاد رکھیں گے۔ قبل ازیں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے بلاول ہاؤس میں مزدور رہنماؤں نے ملاقات کی جس میں مزدور رہنماؤں نے ملک میں موجودہ مہنگائی کے تناظر میں محنت کشوں کے حالات پر بریفنگ دی اورسندھ حکومت کی جانب سے بینظیر مزدور کارڈ کے اجراء کے عمل کو سراہا۔

بلاول بھٹو

مزید :

صفحہ اول -