حسن ابدال، برہان انٹر چینج کے قریب تیز رفتار  بس الٹ گئی، 15افراد جاں بحق، 29زخمی 

حسن ابدال، برہان انٹر چینج کے قریب تیز رفتار  بس الٹ گئی، 15افراد جاں بحق، ...

  

 حسن ابدال(آن لائن) صوبہ پنجاب کے ضلع حسن ابدال میں تیزرفتاربس اُلٹ کر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور5 ماہ کی بچی سمیت15افراد جاں بحق جبکہ 29زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونیوالوں میں 3 افراد کی شناخت نہ ہوسکی۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس،ایمبولینسیں،ریسکیو1122کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں،جنہوں نے امدادی کارروائیاں کر کے جاں بحق اور زخمی ہونیوالے افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حسن ابدال منتقل کیا۔ بد قسمت بس لاہور سے مردان جاتے ہوئے برہا ن اِنٹرچینج کے قریب حادثہ کا شکار ہوئی۔تفصیلات کے مطابق لاہور سے مردان جانیوالی سادات ٹریول کی تیز رفتار بس اسلام آباد پشاور موٹروے M-1پر برہان اِنٹرچینج کے قریب اُلٹنے کے بعد کھائی میں جاگری۔حادثہ کے نتیجہ میں بس میں سوار ایک خاتون 32سالہ حمیدہ بی بی اور 5 ماہ کی شیرخوار بچی خدیجہ سمیت 15افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 29افراد زخمی ہوئے۔جاں بحق ہونیوالوں میں 35سالہ اشفاق،19سالہ سیمان،18سالہ قاص،28سالہ کامران،47سالہ محمد روٗف،45سالہ ہارون شامل ہیں۔اسلام آباد پشاور موٹروے M-1پر برہان اِنٹرچینج کے قریب ہونیوالے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس،ایمبولیسنیں،ریسکیو 1122کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی سرگرمیاں شروع کردیں۔حادثہ میں جاں بحق اور زخمی ہونیوالے افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حسن ابدال منتقل کردیا گیا، جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ اموات میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

حسن ابدال حادثہ

مزید :

صفحہ اول -