وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب، نواز المالکی کی بلا ل اکبرسے ملاقات

  وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب، نواز المالکی کی بلا ل اکبرسے ملاقات

  

 جدہ (محمد اکرم اسد) وزیر اعظم عمران خان کے چار روزہ دورہ سعودی عرب کی تیاریاں جاری ہیں جو 7 سے 10مئی  کے درمیان ہو گا، اس سلسلے میں پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف المالکی وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کی تیاریوں کے سلسلے میں سعودی عرب پہنچے ہیں،جنہوں نے ریاض میں پاکستانی سفیر لیفٹیننٹ جنرل(ر) بلال اکبر سے انکے آفس ملاقات کی،جس میں وزیر اعظم کے دورے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ریاض سے جاری ہونیوالے اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی یہ ملاقات پاکستانی سفارتخانے میں ہوئی، دونوں سفراء نے پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ بھائی چارے، اخوت اور ہر آزمائش میں پورا اترنے والے دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیااور اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ باہمی تعلقات کو مشترکہ معاشی تعاون کے فروغ کے ذریعے نئی جہتوں تک پہنچایا جائیگا۔ سعودی سفیر نے پاکستانی ہم منصب کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے پاکستانی سفیر دونوں ممالک کے تعلقات میں وسعت لانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔ یاد رہے قبل ازیں سعودی سفیر دوسرے وزراء سے بھی ملاقاتیں کر چکے ہیں جن میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا شامل ہیں۔ پاکستانی سفارتی ذرائع کے مطابق دورے کے دوران کئی معاہدوں کے ایم او یو بھی ہو نگے۔

نواف بلال ملاقات

مزید :

صفحہ اول -