آوران، لیویز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، دو اہلکار شہید

        آوران، لیویز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، دو اہلکار شہید

  

 کوئٹہ(این این آئی) ضلع آوران میں لیویز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی،دو اہلکار شہیدہوگئے، لیویز حکام کے مطابق پیر کو ضلع آوران کے علاقے مشکے میں بنڈکی کے مقام پر لیویز فورس کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو اہلکار سمیع اللہ اور اختر شہید ہوگئے واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ شواہد اکھٹے کر نے بعد حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی۔

دو اہلکار شہید 

مزید :

صفحہ اول -