40سال کے شہریوں کی ویکسی نیشن شروع کردی،ڈاکٹر فیصل سلطان 

40سال کے شہریوں کی ویکسی نیشن شروع کردی،ڈاکٹر فیصل سلطان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ  چالیس سال کے شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن کا عمل شروع ہو گیا، جون تک ایک کروڑ نوے لاکھ خوراکیں مل جائیں گی۔ اسلام آباد میں بریفنگ کے دوران قومی صحت کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ رواں سال 7 کروڑ افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف ہے، نوے فیصد حفاظتی دوا پاکستان خریدے گا، مفت اور عطیے والی ویکسین پر انحصار کا تاثر غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویکسی نیشن کاعمل مربوط حکمت عملی کیتحت شروع کیا، ویکسین بنانے والی کمپنی سے گزشتہ سال سیبات چیت جاری ہے، کئی ممالک نے کورونا ویکسین کی برآمد پرپابندی لگا رکھی ہے تاہم اہداف حاصل کر لیں گے۔
ویکسی نیشن

مزید :

صفحہ اول -