آزادی صحافت کی حمایت جاری رکھیں گے،آصف زرداری

  آزادی صحافت کی حمایت جاری رکھیں گے،آصف زرداری

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)  سابق صدر آصف زرداری نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے پاکستان پیپلزپارٹی آزادی صحا فت کی حمایت جاری رکھے گی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ان ہیروز کو خراجِ عقیدت و تحسین پیش کیا جائے جنہوں نے آزادی صحافت کیلئے کوڑے کھائے۔ منہاج برنا، نثارعثمانی، آئی اے رحمان آزدی صحافت کے روشن ستارے ہیں۔ آج آزادی صحافت پر غیراعلانیہ پابند یاں ہیں جبکہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے آزادی صحافت کیخلاف آمرانہ قوانین ختم کیے۔آصف زرداری نے کہا اختلاف رائے کو دبانا اظہارِ رائے پر پابندی کے مترادف ہے جبکہ 1973ء کا آئین آزادی اظہار کو تحفظ دیتا ہے۔

آصف زرداری

مزید :

صفحہ اول -