شفاف الیکشن کیلئے انتخابی اصلاحات ناگزیر،اپوزیشن سنجیدگی دکھائے

  شفاف الیکشن کیلئے انتخابی اصلاحات ناگزیر،اپوزیشن سنجیدگی دکھائے

  

حکمران جماعت تحریک انصاف کے مرکزی رہنما صداقت عباسی نے کہا ہے اپوزیشن چاہتی ہی نہیں ملک میں انتخابی اصلاحات ہوں اگر اپوزیشن حقیقت میں ایک صاف اور شفا ف الیکشن چاہتی ہے تو اس کیلئے انتخابی اصلاحات سے بھاگنے کی بجائے حکومت کیساتھ ٹیبل پر بیٹھ کر اپنی تجاویز دینا ہوں گی۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا پاکستان کی بقاء کیلئے صاف اور شفاف الیکشن ناگزیر جبکہ شفاف انتخابات کیلئے انتخابی اصلاحات کرنا اشد ضرور ی ہیں اور الیکٹرونک ووٹننگ سسٹم سے ہی صاف و شفاف انتخابات ممکن ہو سکتے ہیں۔ پیپلزپارٹی اور(ن) لیگ اس ایشو پر حکومتی ٹیم کیساتھ بیٹھیں اپنی تجاویز دیں تاکہ مسئلہ مستقل طور پر حل کیا جا سکے، دونوں جماعتوں کا معاملے سے فرار کا  مطلب یہ ہو گا دونوں جماعتیں انتخابی اصلاحات نہیں چاہتیں۔

صداقت عباسی

مزید :

صفحہ اول -