”ووٹ کو عزت دو“ہی صاف اور شفاف الیکشن کا مستقل حل ہے

 ”ووٹ کو عزت دو“ہی صاف اور شفاف الیکشن کا مستقل حل ہے

  

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے ضمنی الیکشن میں مسلسل شکست کے بعد حکومت کو الیکٹرونک ووٹننگ کا خیال آ یا حالانکہ حکومت اچھی طرح جانتی ہے جن ممالک نے بھی اس سسٹم کو شروع کرنے کی کوشش کی تھی وہاں یہ سسٹم بری طرح فلاپ ہو گیا، درحقیقت اپنی ناکامیوں اور کوتاہیوں کو چھپانے کیلئے اس ایشو کے پیچھے چھپنے کی کوشش کررہی ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہی تھیں، ان کا کہنا تھا صاف شفاف الیکشن کے انعقاد کیلئے ہر ایک کو اپنی حدود میں رہنا ہو گا،اور جو مسلم لیگ کا نعرہ ہے ووٹ کو عزت دو اس ووٹ کو حقیقت میں عزت ملنی چاہئے،ووٹر نے اپنی مرضی سے جس امیدوار کوووٹ دیا گنتی کے وقت وہ ووٹ اسی کے بیلٹ باکس سے نکلنا چاہئے،ایسا کرنے سے ہی الیکشن صاف و شفاف ہونگے۔

مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ اول -