انتخابی اصلاحات لازمی،اپوزیشن حکومتی مسودہ پڑھ کر فیصلہ کرے

انتخابی اصلاحات لازمی،اپوزیشن حکومتی مسودہ پڑھ کر فیصلہ کرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے ایشو کو سیاست کی نذر کرنے کی بجائے جو انتخابی اصلاحات کا مسودہ حکومت لانا چاہتی ہے سب سیاسی جماعتوں کو اس کو اچھی طرح سے سٹڈی کرکے اس پر اپنی ان پٹ دینی چاہئے جب سب سیاسی جماعتوں کے سر کردہ لیڈرز اس اصلاحات کے ایشو پر سر جوڑ کر بیٹھیں گے،تو پھر یقینی طور پر اس کا کوئی نہ کوئی اچھا حل بھی نکل آئیگا۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،ان کا کہنا تھا میں سب سیاسی جماعتوں سے یہ کہنا چاہتا ہوں وہ جلد بازی میں کوئی بھی رائے قائم نہ کریں بلکہ پارلیمانی پارٹیوں کے لیڈر اسکو پڑھ لیں اگر وہ حکومتی تجاویز سے متفق نہیں تواپنی اپنی تجاویز حکومتی کمیٹی کے حوالے کریں، جس پر اتفاق رائے ہو جائے اس کو بعد میں اسمبلی سے منظور کروالیا جائے۔
کامل آغا

مزید :

صفحہ اول -