انتخابی اصلاحات حکومت کا شکست و ناکامی چھپانے کا شوشہ ہے 

انتخابی اصلاحات حکومت کا شکست و ناکامی چھپانے کا شوشہ ہے 

  

جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما مولانا امجد علی خاں نے کہا ہے وقت گذرنے کے بعد حکومت کو کیوں خیال آتا ہے؟ جب یہ حکومت مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی تھی تواس وقت ہی ہر جماعت نے کہا تھا انتخابی اصلاحات کی جائیں مگر اسوقت حکومت نے کوئی توجہ نہ دی،اب جب انکی مہنگائی کے سونامی کے نیچے ضمنی الیکشن میں ان کے امیدوار آنا شروع ہو ئے ہیں تو اپنی بد ترین شکست کو چھپانے اور مہنگائی سے توجہ ہٹانے کیلئے حکومت نے انتخابی اصلاحات کا شوشہ چھوڑا ہے۔ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انکا کہنا تھا اسوقت انتخابی اصلاحات سے بھی زیادہ ضروری ایشو مہنگائی ہے کیونکہ صرف غریب طبقہ ہی نہیں بلکہ متوسط طبقے کی بھی کمر ٹوٹ گئی ہے، غریب تو گھر گھر مانگنے پر مجبور ہو چکا ہے مہنگائی کے سونامی سے نجات دلوانے کی اشد ضرورت ہے۔

مولاناامجد

مزید :

صفحہ اول -