پی پی  84میں پولنگ کل ہو گی، تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے 

پی پی  84میں پولنگ کل ہو گی، تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے 

  

  خوشاب،اسلام آباد (این این آئی)حلقہ پی پی 84 میں پولنگ 5 مئی کو ہوگی،الیکشن کمیشن نے حلقہ پی پی 84 میں ضمنی انتخاب کیلئے تمام انتظانات مکمل کر لئے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں، حلقے میں پولیس کیساتھ ساتھ رینجرز بھی تعینات ہوگی، پولیس اور رینجرز اہلکار پریزائیڈنگ افسران کے ساتھ انتخابی سامان کی وصولی سے انتخاب مکمل ہونے تک ہمراہ رہیں گے، تمام 229 پولنگ اسٹیشنزکے باہر رینجرز اور سندھ پولیس کے اہلکار موجود رہیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پریذائیڈنگ افسران پولنگ کے دن اور فارم 45 کی تصویر کھنچتے وقت موبائل پر اپنی لوکیشن آن رکھیں گے، پریزائیڈنگ افسران پولنگ ایجنٹس کے سامنے فارم 45 کی تصویر لیں گے، پریزائیڈنگ افسران تصویر لیکر فوراً ریٹرننگ افسر کو وائٹس ایپ پر پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں بھیجیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق انٹرنیٹ سہولت نہ ہونے کی صورت میں پریذائیڈنگ افسر فوراً فارم 45 لیکر ریٹرنگ افسر کے دفتر پہنچیں گے، ہر امیدوار اپنے پولنگ ایجنٹس کی تربیت کو یقینی بنائے۔الیکشن کمیشن کے مطابق خوشاب کے حلقہ پی پی 84 کے ضمنی انتخاب کی عوامی رابطہ مہم رات 12 بجے اختتام پذیر ہوگئی جس کے بعد بعد کسی بھی امیدوار کو جلسہ،ریلی یا کارنر میٹنگ کی اجازت نہ ہو گی۔

حلقہ پی پی 84

مزید :

پشاورصفحہ آخر -