اندرون شہر کے تجارتی مراکز میں قمار بازی میں مصروف ملزمان گرفتار، 90 ہزار روپے برآمد

  اندرون شہر کے تجارتی مراکز میں قمار بازی میں مصروف ملزمان گرفتار، 90 ہزار ...

  

پشاور(کرائم رپورٹر)کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کے دوران اندرون شہر کے معروف تجارتی مرکز جھنڈا بازار میں قمار بازی میں مصروف پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان جھنڈا بازار میں ملک عدنان نامی ملزم کے ڈھیرے پر قمار بازی میں مصروف تھے کہ شہید گلفت حسین پولیس نے دھر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے داو پر لگی رقم 90 ہزار روپے نقد اور آلات قمار بازی بھی برآمد کر لئے ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ شہید گلفت حسین ہارون جدون کو اطلاع ملی تھی کہ شہر کے معروف اور مصروف ترین تجارتی مرکز جھنڈا بازار میں چندملزمان قماز بازی میں مصروف ہیں جس پرپولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان ملک عدنان، احسان اللہ، نوید، سراج اور احسان خان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے داو پر لگی رقم 90 ہزار روپے نقد اور آلات قمار بازی بھی برآمد کر لئے ہیں، گرفتار ملزمان ملک عدنان نامی ملزم کے ڈھیرے پر قمار بازی میں مصروف تھے جن کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اسی طرح ایک اور کامیاب کارروائی کے دوران تھانہ شہید گلفت حسین پولیس نے اندرون شہر مخصوص گاہک کو منشیات سپلائی کرنے والے ملزم عارف ولد عبدالرشید کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک کلو گرام سے زائد اعلی کوالٹی چرس بھی برآمد کر لی ہے جس کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -