کورونا کے باعث اپ اورڈاؤن 8ٹرینوں کا آپریشن معطل

کورونا کے باعث اپ اورڈاؤن 8ٹرینوں کا آپریشن معطل

  

کراچی(این این آئی)پاکستان ریلوے کی جانب سے کورونا وائرس اور مسافروں کی کمی کے باعث اپ اور ڈاؤن کی8ٹرینوں کا آپریشن معطل کردیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلا ؤاور مسافروں کی کمی کے پیش نظراپ اورڈاؤن کی 8ٹرینوں کا آپریشن معطل کردیا ہے۔ کراچی، ملتان، راولپنڈی اور پشاور کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کو معطل کیا گیا ہے۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق معطل کی گئی ٹرینوں میں جناح ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، پاک بزنس اور گرین لائن ایکسپریس اپ اور ڈاؤن شامل ہیں۔ترجمان ریلوے کے مطابق مذکورہ ٹرینیں پیرکے روز کیلئے معطل کی گئی ہیں۔ترجمان ریلوے نے بتایاکہ سرسید ایکسپریس کراچی کینٹ سے رات 10بجے روانہ ہوئی براستہ فیصل آباد اور لاہور ہوکر راولپنڈی پہنچے گی۔

ٹرین آپریشن

مزید :

پشاورصفحہ آخر -