پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں میں 20 فیصد کمی کر دی
راولپنڈی (این این آئی)نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کی ہدایات کی روشنی میں پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں میں 20 فیصد کمی کر دی۔ ترجمان عبد اللہ خان کے مطابق نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کی ہدایات کی روشنی میں پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں میں 20 فیصد کمی کی ہے۔ ترجمان کے مطابق اس کمی کے تناظر میں پی آئی اے کا فیصل آباد اور کوئٹہ کا فضائی آپریشن متاثر نہیں ہوگا،کوئٹہ کا دوسرے ملکی علاقوں سے رابطہ عید کے دنوں میں بھی بحال رہے گا۔
پی آئی اے