رمضان میں عوام کو راشن اور نہ ہی کورونا ویکسین مل رہی ہے،شیری رحمن

   رمضان میں عوام کو راشن اور نہ ہی کورونا ویکسین مل رہی ہے،شیری رحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد (آن لائن)  پیپلز پارٹی کی رہنماء شیری رحمان نے کہا ہے کہ مہنگائی سرکار سے کچھ بھی نہیں سنبھل رہا۔ رمضان میں نہ عوام کو راشن مل رہا ہے نہ کورونا کی ویکسین مل رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں شیری رحمان نے کہا لوگ نہ پیٹرول خرید کرنے کی سکت رکھتے ہیں نا افطار کا سامان، شیری رحمان نے کہا زراعت کو تباہ کر کے پورے ملک میں خوراک کا بحران پیدا کیا گیا ہے انہوں نے کہا مشیروں /وزراء کی فوج اب بے بس افسران پر غصہ نکال رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال حکومت 5 بار تیل کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا اگلے ماہ پھر عوام پر پیٹرول بم گرایا جائے گا، شیری رحمان نے کہا  تیل بحران رپورٹ کے بعد حکومت میں کیوں خاموشی ہے۔ انہوں نے کہا عوام سے لوٹے ہوئے پیسوں اور مہنگائی کا حساب کون دیگا۔
شیری رحمن