سندھ ہائیکورٹ، کوروناکی تیسری لہرمیں روسٹر محدود، سرکلر جاری 

سندھ ہائیکورٹ، کوروناکی تیسری لہرمیں روسٹر محدود، سرکلر جاری 

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا ایس اوپیز اور گائیڈ لائن کے حوالے سے رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے سرکلر جاری کر دیا۔ نئے سرکلر پر 22 مئی تک عمل درآمد کیا جائے گا، وبا کی تیسری لہرمیں روسٹر کو محدود کردیا گیا۔سندھ ہائی کورٹ کے سرکلر کے مطابق کورونا ایس اوپیزپرسختی سے عمل درآمد کیا جائے، صرف ارجنٹ درخواستوں پرسماعت کی جا سکے گی، کریمنل اپیلیں، ضمانتوں سمیت حکم امتناع اور دیگرمعاملات زیرسماعت ہوں گے، سرکلرپر22 مئی تک عمل درآمد کیا جائیگا۔نئے سرکلر پر حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ بینچ میں بھی عمل درآمد کیا جائے گا۔ جیلوں سے رہائی، مقدمات میں حتمی دلائل سمیت کریمنل مقدمات کی سماعتیں ہونگی، سپیشل ٹربیونل میں بھی محدودسٹاف ماسک کیاستعمال کیساتھ کام کریں گے۔

 سرکلر جاری 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -