ضیائی فلسفے کی مکمل شکست تک بھٹو زندہ ہی رہے گا، چودھری منظور

ضیائی فلسفے کی مکمل شکست تک بھٹو زندہ ہی رہے گا، چودھری منظور

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)ن لیگ کے رہنماء  طلال چوہدری کے این اے 249 کے بیان پر  چوہدری منظور احمد جنرل سیکرٹری پی پی پنجاب نے کہا ہے کہ ن لیگ کا این اے 249 کے تھیلے فوج کی نگرانی میں دینے کا مطالبہ حیران کن ہے لگتا ہے ن لیگ کا انقلاب مکمل ہو گیا  یہ مطالبہ الیکشن کمیشن کے خلاف ایک پھر عدم اعتماد ہے ن لیگ کا ہر جائز ناجائز مطالبہ مان لیا تو الیکشن کمیشن زندہ باد۔ان کا کہنا تھا کہ بغیر ثبوت کے درخواست خارج تو الیکشن کمیشن مردہ باد اور فوج کی نگرانی چاہیے پہلے مریم نواز نے عمران کو 5 سال مکمل کروانے کا سچ اگل دیامریم نواز نے عمران کے خلاف ن لیگ کے جعلی بیانیے کا بھر کس نکال دیا چوہدری منظور نے مزید کہا کہ اب مفتاح نے یہ مطالبہ کر کے نواز شریف کے فوج کے خلاف جعلی بیانیے کا پول کھول دیاوقت اور واقعات آہستہ آہستہ ساری جعل سازی بے نقاب کر دیں گے ان کی ساری آہ و پکار  صرف اس لیے تھی کہ ان کو دوبارہ گود لے لیا جائے۔ چوہدری منظور نے کہا کہ بھٹو اس لیے  زندہ ہے کہ اس کے جیالے جنرل ضیاء  کی ساری باقیات کے خلاف لڑ رہے ہیں ضیائی فلسفے کی مکمل شکست تک بھٹو زندہ ہی رہے گا۔

چودھری منظور

مزید :

پشاورصفحہ آخر -