مرید کے، تیز رفتار کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر، میاں بیوی سمیت 3افراد جاں بحق
مریدکے،فیروزوالہ(نامہ نگار،نمائندہ پاکستان)جی ٹی روڈ کی آبادی لامبڑے (مریدکے)کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں میاں بیوی سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ مریدکے کا رہائشی خادم حسین اپنی بیوی سمیرا بی بی اور بھائی شہزاد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کراپنی بہن کو عید دینے کے لیے جا رہے تھے جب وہ لامبڑے کے قریب پہنچے تو تیز رفتار کار نے انہیں ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں خادم حسین اور شہزاد موقع پر ہلاک جبکہ زخمی ہو نے والی خاتون سمیرا بی بی ہسپتال جا کر دم توڑ گئی حادثے کے بعد ڈرائیور کار سمیت فرار ہو گیا صدر پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی۔
3 افراد جاں بحق