پھالیہ، کچن میں گیس لیکج سے آتشزدگی، 2 خواتین جھلس کر جاں بحق
پھالیہ (تحصیل رپورٹر)تھانہ پاہڑیانوالی کے علاقہ کوٹ پھلے شاہ میں گیس لیکج سے آگ بھڑک اٹھی۔کچن میں موجود دو خواتین جھلس کر جاں بحق، مدد کے لیے آنے والے دو افراد شدید زخمی۔ حادثہ کچن میں گیس بھر جانے اور آگ لگنے کیوجہ سے پیش آیا۔ ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو پھالیہ منتقل کر دیا۔یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب کوٹ پھلے شاہ کے رہائشی سید خادم حسین شاہ کے گھر میں خواتین نے کھانا پکانے کے لیے کچن میں چولہے کو آ گ لگائی۔ جس پر کمرے میں پھیلی گیس نے آگ پکڑ لی اورخواتین کو اپنی لپیٹ لے لیا۔ آگ اس قدر شدید تھی کہ جس سے دونوں خواتین خادم شاہ کی جواں سالہ بیٹی سیدہ حاجرہ اور نواسی سیدہ سملہ بری طرح جھلس گئیں اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔ چیخ و پکار سن کر مدد کے لیے آ نے والی ایک خاتون اور ایک مرد بھی جھلس کر زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کے رسیکو 1122 نے ٹی ایچ کیو پھالیہ منتقل کردیا۔ حادثہ گیس سلنڈر لیکج کے باعث پیش آیا۔
گیس لیکج