صوبائی حکومت صوبے میں صنعتی ترقی اور روزگار کے فروغ کیلئے سنجیدگی سے کام کر رہی ہیں۔عبدالکریم 

  صوبائی حکومت صوبے میں صنعتی ترقی اور روزگار کے فروغ کیلئے سنجیدگی سے کام ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)صوبے میں معاشی ترقی اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ انڈسٹریلائزیشن کو فروغ دیا جائے اور اس سلسلے میں جاری منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم نے پیر کے روز پشاور  میں خیبر پختونخوا اکنامک زون ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔یاد رہے کہ معاون خصوصی کو خیبر پختونخوا اکنامک زون ڈیویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کمپنی  کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی  اور اب تک کمپنی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے اور کمپنی کو درپیش چیلنجوں سے آگاہ کیا گیا-آخر میں معاون خصوصی نے ہدایات جاری کر دی کہ تمام اہداف کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور مستقبل کے بارے میں ٹھوس لائحہ عمل اپنایا جائے۔ انہوں نے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو صنعتی ترقی میں حائل تمام مسائل کو فی الفور حل کرنے کی ہدایت کی اور ان کے کمپنی کے کام کو کا فی سراہا، قبل ازیں معاون خصوصی سے ماربل ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی اور ان کے صنعت کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔معاون خصوصی نے وفد کو یقین دلایا کہ صوبائی حکومت صوبے میں ماربل انڈسٹری کو درپیش مسائل فوری طور پر حل کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہیں۔صوبے میں ماربل انڈسٹری لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کو روزگار فراہم کر رہی ہیں۔ اور اب ماربل صنعت کو جدید مشینری کی بدولت ماحول دوست بنایا جائیگا اور ماربل یونٹ کو ماحولیاتی آلودگی پھیلانے سے بچایا جائے۔انھوں نے کہا کہ شہری علاقوں سے دور صنعتی زون میں پلاٹ الاٹ کئے جائینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -