صورتحال بگڑی تو مزید سخت پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں 

صورتحال بگڑی تو مزید سخت پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (این این آئی)سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ خدانخواستہ صورتحال بگڑی تو مزید سخت پابندیاں لگائی جاسکتی ہیں۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے کورونا وائرس کی تیسری لہر اور پابندیوں کے حوالے سے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کورونا وائرس خطرناک صورتحال اختیار کرتا جارہا ہے، مزید پابندیوں سے بچنے کیلئے شہری حکومتی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کریں۔انہوں نے کہا کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ شہری اور تاجر برادری ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد سے گریزاں ہے، ریستوران کو اجتماعی دعوتوں کیلئے استعمال کرنے کی شکایات ہیں، دکانیں چھ بجے کے بعد بھی کھلی رکھنا حکومتی ہدایات کیخلاف ہے۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ اپنے، اپنے اہل خانہ اور پورے ملک کے شہریوں کے تحفظ کیلئے خدارا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے عوام سے اپیل کی ہے کہ حکومت اور قانون نافز کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں، وبا پر قابو پانے کیلئے حکومت کو عوام کا تعاون درکار ہے۔
مرتضیٰ وہاب