ون ڈے رینکنگ: قومی کرکٹ ٹیم چھٹے نمبر پر آگئی 

ون ڈے رینکنگ: قومی کرکٹ ٹیم چھٹے نمبر پر آگئی 

  

  دبئی(نیٹ نیوز)آئی سی سی نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق قومی ٹیم چھٹی پوزیشن پر موجود ہے۔آئی سی سی نے ون ڈے ٹیم کی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو پیچھے دھکیل کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی جب کہ قومی ٹیم چھٹی پوزیشن پر موجود ہے، رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ پہلے، آسٹریلیا دوسرے، بھارت تیسرے، انگلینڈ چوتھے اور جنوبی افریقا پانچویں نمبر پر ہے جبکہ ون  ڈے رینکنگ میں ساتویں  نمبر پر بنگلہ دیش آٹھویں نمبر پر ویسٹ انڈیز اور نویں نمبر پر سر ی لنکا جبکہ رینکنگ میں دسویں نمبر پر افغانستان کی کرکٹ ٹیم موجود ہے  ہالینڈ کی کرکٹ ٹیم گیارہویں جبکہ آئرلینڈ کی ٹیم ون ڈے رینکنگ میں 12 ویں نمبر پر براجمان ہیں ون ڈے رینکنگ میں زمبابوے کی ٹیم13 ویں پوزیشن پرموجود ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -