دوسرا ٹیسٹ، سری لنکانے بنگلہ دیش کو ہرا کرسیریز جیت لی 

دوسرا ٹیسٹ، سری لنکانے بنگلہ دیش کو ہرا کرسیریز جیت لی 

  

کینڈی(اے پی پی)سری لنکا نے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو 209 رنز سے ہرا کر سیریز 0-1 سے جیت لی۔ بنگلہ دیشی ٹیم 437 رنز کے تعاقب میں 227 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔ ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے پراوین جائے وکرما نے 5 کھلاڑی میدان بدر کئے۔ انہیں میچ میں مجموعی طور پر 11 وکٹیں لینے پر مرد میدان قرار دیا گیا۔ کپتان دیمتھ کرونا رتنے سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ پیر کو پالے کیلی سٹیڈیم، کینڈی میں ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز مہمان ٹیم بنگلہ دیش نے 437 رنز کے تعاقب میں 177 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز دوبارہ شروع کی تو پوری ٹیم 227 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور اسے 209 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ مہدی حسن میراز 39 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے سری لنکن نوجوان سپنر پراوین جائے وکرما نے تباہ کن باؤلنگ کی اور 86 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پہلی اننگز میں انہوں نے 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ رمیش مینڈس نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ یوں دو میچوں کی سیریز0-1 سے سری لنکا کے نام رہی۔ دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ ڈرا ہو گیا تھا۔ جائے وکرما کو میچ اور دیمتھ کرونا رتنے کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -