آذربائیجان سٹوڈنٹ المپک فٹ سال ٹیم جون میں پاکستان آئیگی

آذربائیجان سٹوڈنٹ المپک فٹ سال ٹیم جون میں پاکستان آئیگی

  

 اسلام آباد (این این آئی)آذربائیجان سٹوڈنٹ المپک فٹ سال ٹیم جون میں پاکستان کا دورہ کریگی۔ گذشتہ روز پاکستان سٹوڈنٹ المپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور میچز کیلئے کراچی میں خصوصی طور پر گراؤنڈ تیار کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آذربائیجان سٹوڈنٹ المپک فٹ سال ٹیم کراچی میں پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک فٹ سال ٹیم کے ساتھ تین میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

اس سلسلے میں پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک فٹ سال ٹیم کے چناؤ کے سلسلے تین روزہ ٹرائلزمئی کے تیسرے ہفتے اسلام آباد اور کراچی میں منعقد ہونگے، ٹرائلز کے دوران اچھی کارکردگی دکھانے والے 20 کھلاڑیوں کا انتخاب تربیتی کیمپ کیلئے کیاجائیگا اور ان کھلاڑیوں کو پندہ روز تک تربیتی کیمپ تربیت دی جائے گی اور جون کے دوسرے ہفتے 12 رکنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ٹرائلز اپریل میں ہونے تھے لیکن کرونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث یہ ٹرائلز اب مئی کے تیسرے ہفتے ہونگے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -