البرٹ راموس نے ایسٹوریل او پن ٹینس ٹورنا منٹ جیت لیا 

البرٹ راموس نے ایسٹوریل او پن ٹینس ٹورنا منٹ جیت لیا 

  

لزبن(اے پی پی)سپین کے البرٹ راموس نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے ایسٹوریل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ البرٹ راموس نے فائنل میں کیمرون نوری کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ پرتگال میں کھیلے گئے ایسٹوریل اوپن مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں سپین کے البرٹ راموس نے برطانیہ کے کیمرون نوری کو سخت مقابلے کے بعد 1-2 سے ہرایا۔ ان کی جیت کا سکور 6-4، 3-6 اور 6-7 رہا۔ واضح رہے کہ راموس کا یہ مجموعی طور پر تیسرا اے ٹی پی ٹائٹل ہے کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی اسی طرح سے کامیابیا ں سمیٹیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -