آرسنل نے نیو کاسل، ٹوٹنہام نے شیفیلڈ یونائیٹڈ کو ہرادیا

آرسنل نے نیو کاسل، ٹوٹنہام نے شیفیلڈ یونائیٹڈ کو ہرادیا

  

لندن(اے پی پی)انگلش پریمیئر لیگ میں آرسنل نے نیو کاسل اور ٹوٹنہام نے شیفیلڈ یونائیٹڈ کو ہرا دیا۔ پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔ سینٹ جیمز پارک، نیوکاسل میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں آرسنل نے نیوکاسل کو بآسانی 0-2 سے شکست دی۔ آرسنل کی طرف سے محمد النینی اور پیری ایمرک نے ایک، ایک گول کیا۔ اس جیت کے بعد آرسنل کے پوائنٹس کی تعداد 49 ہو گئی ہے اور وہ ٹیبل پر نویں نمبر پر ہے۔ اسی روز  ٹوٹنہم ہوٹسپر سٹیڈیم میں کھیلے گئے ایک اور میچ میں ٹوٹنہم نے شیفیلڈ یونائیٹڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے ہرایا۔

۔ فاتح ٹیم کی طرف سے گیراتھ بیل نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ہیٹ ٹرک سکور کی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -