انڈین پریمئر لیگ، ممبئی انڈینز اور سن رائز حیدر آباد آج مدمقابل

انڈین پریمئر لیگ، ممبئی انڈینز اور سن رائز حیدر آباد آج مدمقابل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دہلی (اے پی پی)انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل میں آج واحد میچ دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز اور سن رائزرز حیدر آباد کے مابین دہلی میں کھیلا جائے گا۔ آئی پی ایل کے 14 ویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ بھارت میں جاری ہے۔ منگل کو لیگ کے 31 ویں میچ میں ممبئی انڈینز اور سن رائزرز حیدر آباد کی ٹیمیں ارون جیٹلی سٹیڈیم، دہلی میں مدمقابل ہوں گی۔ ممبئی کی ٹیم روہیت شرما کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ اس ٹیم کے نمایاں کھلاڑیوں میں ٹرینٹ بولٹ، کیرن پولارڈ اور جسپریت بمرا شامل ہیں۔ ممبئی کی ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
 سن رائزرز حیدر آباد کی کپتانی کے فرائض کین ولیمسن انجام دیں اور اہم کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر، راشد خان اور جونی بیئرسٹو شامل ہیں۔