ویسلے اور کیون کارٹیز نے بی ایم ڈبلیو ٹینس کا ڈبلز ایونٹ جیت لیا

  ویسلے اور کیون کارٹیز نے بی ایم ڈبلیو ٹینس کا ڈبلز ایونٹ جیت لیا

  

میونخ(اے پی پی)ویسلے کولہوف اور کیون کارٹیز نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کا ڈبلز ایونٹ اپنے نام کر لیا۔ فاتح جوڑی نے فیصلہ کن معرکہ میں سینڈر گلی اور جورن ولیگین کو شکست سے دوچار کیا۔ ایم ٹی ٹی سی افیٹوس کمپلیکس، میونخ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں ہالینڈ کے ویسلے کولہوف اور جرمنی کے کیون کاریٹز نے بیلجیئم کے سینڈر گلی اور جورن ولیگین کو سخت مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست دی۔ ان کی جیت کا سکور 6-4، 4-6 اور 5-10 رہا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -